سعودی عرب میں ہیومن چیٹ کب لاؤنچ ہونے والاہے؟۔ مصنوعی ذہانت کے میدان میں سعودی عرب نے بھی قدم رکھ دیا۔ اہم اعلان کردیاگیا۔
ہیومن چیٹ جلد ہی لاؤنچ ہونے والا ہے ۔ یہ اعلان ہیومن (HUMAIN) کے چیف ایگزیکٹو طارق امین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔
ہیومن چیٹ کو سعودی عرب کی تکنیکی خودمختاری کی سمت تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کو ’’علّام‘‘ کا نام دیاگیاہے ۔ جس کا آغاز سعودی ڈیٹا اینڈ اے آئی اتھارٹی کے تحت ڈاکٹرعبداللہ الغامدی کی قیادت میں کیا گیا۔
یہ خطے کاپہلا ماڈل ہے جس کا بنیادی ڈھانچہ اور ایپلیکیشن سب سعودی عرب میں ہی ڈیزائن،تیاراورہوسٹ کیے گئے۔
انہوں نے کہاکہ یہ لاؤنچ صرف ایک پروڈکٹ کی رونمائی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مکمل خودمختاری کی جانب ایک جرات مندانہ قدم ہے۔
ان کاکہناتھا کہ یہ پیش رفت سعودی عرب کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے ذریعے مقامی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔
طارق امین نے کہاہم سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو تیز کرنااورعالمی معیشت میں قائدانہ کردار ادا کرناچاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں ہیومن چیٹ اسی سال لاؤنچ کیا جائے گا۔ آزاد ذرائع کاکہناہے کہ دسمبر سے قبل یہ لائونچنگ متوقع ہے۔