اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ پنجاب سے جنرل سیٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے۔
نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمہ کے فیصلہ سے مشروط کر کے جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی۔