
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر/ فوٹو
بھارت نے ایک بار پھر خطے میں امریکی کردار کو ناقابل قبول قراردیدیا۔ بھارتی وزیرخارجہ نے سیز فائر سے متعلق امریکی صدر کا بیان ایک پھر مسترد کردیا۔
انہوں نے کہاکہ جنگ بندی بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کے ذریعے ہوئی۔
جے شنکرکاکہناتھا بھارت اپنے فیصلوں میں آزاد ہے ،پاکستان سے تعلقات میں کسی تیسرے ملک کی ثالثی قبول نہیں۔
یہ بات انہوں نے اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ جے شنکر کا کہنا تھا کہ آپریشن سندورکے بعد امریکاسمیت کئی ممالک نے رابطے کیے تھے ۔
انہوں نے کہاکہ اس دوران کیے گئے تمام رابطے محض سفارتی رابطے تھے،مذاکرات یا ثالثی نہیں۔
بھارتی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہاکہ پاکستان اور امریکا اپنی تاریخ کو بار بار نظرانداز کرنے کے عادی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بھارت وقتی سیاست نہیں کرتا ، بھارت کی خارجہ پالیسی وقتی سہولت یا سیاسی مجبوری پر نہیں۔
ان کا کہناتھاکہ ہماری خارجہ پالیسی طویل المدتی اعتماد اور مضبوط ڈھانچے پر مبنی ہے۔
جے شنکر نے اپوزیشن کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی اسٹریٹجک خودمختاری،کسانوں کے حقوق اور تجارتی مفادات پردباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔