آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر کا دلیرانہ آغاز، نگیڈی کی پہلی ہی گیند باؤنڈری سے باہر
پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر کھیل کا پانسہ پلٹ دینا ہر کسی کے بس کی بات نہیں، لیکن مچل مارش نے یہ کر دکھایا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلوی اوپنر مچل مارش نے میدان میں قدم رکھتے ہی لونگی نگیڈی کی پہلی گیند کو سیدھا باؤنڈری لائن کے پار روانہ کر کے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
مارش اب ٹی 20 انٹرنیشنل کی پہلی گیند پر چھکا لگانے والے پہلے آسٹریلوی اوپنر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل سابق کپتان ایرون فنچ بھی آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کی پہلی گیند پر چھکا لگا چکے ہیں، تاہم فنچ نے یہ کارنامہ ہدف کے تعاقب میں انجام دیا تھا، جبکہ مارش نے میچ کا آغاز کرتے ہوئے یہ تاریخی چھکا جڑا۔
چھکے کے بعد مارش نے اگلی گیند پر بھی کوئی رعایت نہ دی اور خوبصورت چوکا رسید کیا، لیکن بدقسمتی سے وہ لمبی اننگز نہ کھیل سکے۔ تاہم ان کے شاندار آغاز نے ٹیم کا مورال بلند کیا، اور آسٹریلیا نے یہ میچ جیت کر جنوبی افریقہ کو ناکامی کا زخم دے دیا۔