کراچی کے تمام تعلیمی ادارے بند، اسکول وینز مالکان نے بھی گاڑیاں نہ نکالنے کا اعلان کردیا۔ شدیدبارشوں کے سبب تمام اسکولز اور کالجز میں تعطیل کا اعلان کردیاگیاہے۔
آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مسلس بارش کی وجہ سے آج بروز بدھ کراچی کے تمام پرائیویٹ اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔
اوالدین اور طلبہ کی پریشانی کے پیش نظر بروز بدھ تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے، سڑکوں پر بھی بہت زیادہ پانی جمع ہے۔
اسکول وینز کے لیے بچوں کو اسکول لانا ممکن نہیں ہوگا،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان بھی موجود ہے۔