کرچی پھر ڈوب گیا، مسلسل بارش کے سبب اربن فلڈنگ،متعددعلاقے زیرآب،بجلی کانظام درہم برہم۔ گڈاپ تھڈو ڈیم اوور فلو ، ڈیم سے پانی قریبی آبادیوں میں داخل،ملیرندی میں طغیانی،کورنگی کاز وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیاگیا۔
شہر میں منگل کی شام سے شروع ہونے والی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہا۔ جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کو ایک بار پھر اربن فلڈنگ کی صورتحال کا سامناہے۔
نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی پر سڑک مکمل زیر آب آگئی۔ سخی حسن سے ناگن چورنگی جانے والی سڑک بند کر دی گئی۔
سخی حسن سے آنے والا روڈ مکمل طور پر بند ، گرین لائن بس کے ٹریک پر بھی پانی جمع ہوگیا۔ لیاقت آباد، ناظم آباد، ڈرگ روڈ سمیت تمام انڈرپاسز پانی سے بھر گئے۔
نیپا ، گلشن ، شاہرہ فیصل ، کورنگی روڈ،ملیر اورشاہ فیصل میں ندی نالے بھر گئے۔ سڑکوں میں پانی ہی پانی دکھائی دینے لگا۔نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
اہم شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔ متواتر بارش کے سبب نشیبی علاقے زیر آب آگئے، گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔
بارس کے سبب بجلی کا نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا۔ 200سے زائد فیڈر بند ہوگئے۔ شہر کے اکثر علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم ہیں ۔