اسرائیل نے دوحہ پر حملے کے حوالے سے امریکا کو آگاہ کردیاتھا ۔ ترجمان وائٹ ہائوس نے پریس بریفنگ کے دوران تصدیق کردی۔
وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہناتھاکہ اسرائیل نے دوحہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے سے آگاہ کردیاتھا۔
کیرولین لیوٹ نے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور سیکریٹری خارجہ کو اعتماد میں لے لیاگیاتھا۔ انہوں نے کہا اسرائیلی کارروائی سے امریکی حکام مکمل طور پر آگاہ تھے۔
یہ بات انہوں نے وائٹ ہائوس میں پریس بریفنگ کے دوران کہی تھی اور واضح کیا کہ امریکا حملے سے مکمل آگاہ تھا۔
ترجمان نے کہاکہ قطر پر حملہ اسرائیل کا یکطرفہ فیصلہ تھا،ٹرمپ نے قطرمیں اسرائیلی حملےکی منظوری نہیں دی تھی۔
انہوں نے کہاکہ امریکی صدرٹرمپ نےقطرکے امیر سے بات کی ہے،انہوں نے یقین دلایااسرائیل حملے نہیں دہرائےگا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہاکہ حماس کوٹرمپ کی وارننگ اوردوحہ میں اسرائیلی حملے سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے دوحہ پر فضائی حملہ کرکے حماس قیادت کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاتھا۔
White House:
Trump administration was notified by the US military that Israel was attacking Hamas. pic.twitter.com/HLdOUBJBRl
— Clash Report (@clashreport) September 9, 2025