کہاں کتنی بارش ہوئی ؟ محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے۔ کراچی میں مختلف علاقوں میں منگل کی شام سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔
سب سے زیادہ سرجانی ٹاؤن میں 116 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈیفنس فیز سیون میں 68 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ناظم آباد میں 54 ، گلشنِ معمار میں 45 ،اورنگی ٹاؤن میں 40 ، کورنگی میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پی اے ایف فیصل بیس پر 52 ، کیماڑی میں 14 ملی میٹرجبکہ بحریہ ٹاؤن میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔