صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) کی 77 ویں برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری
’’آج کا محفوظ پاکستان ہمارے ہیروز کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے‘‘
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن محمد سرور شہید کی 77 ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ 77 برس قبل آج ہی کے دن کشمیر کی پہلی جنگ میں کیپٹن محمد سرور شہید نے مادرِ وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کو کیپٹن محمد سرور شہید کی جرات، استقامت اور عظیم قربانی پر فخر ہے، آج کا محفوظ پاکستان ہمارے ہیروز کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پوری قوم کیپٹن محمد سرور شہید کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے، انہوں نے اپنی جان دے کر قومی دفاع کا ناقابلِ فراموش باب رقم کیا۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں ملکی دفاع اور قومی استحکام کی بنیاد ہیں، قوم کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیپٹن محمد سرور شہید کا 77 واں یوم شہادت آج ،پاک فوج کا خراج عقیدت پیش
وزیراعظم شہبازشریف
’’پاکستانی قوم اپنےشہداکی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کرسکتی‘‘
وزیراعظم شہبازشریف نے کیپٹن سرور شہید کے 77 ویں یوم شہادت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آج کیپٹن سرور شہید کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ کیپٹن سرور شہید نے دشمن کےجموں وکمشیر پر قبضے کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملایا، انہوں نے دشمن کےعزائم ناکام بناتےہوئےجام شہادت نوش کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کےجوانوں نےہمیشہ وطن کےدفاع کواپنی جانوں پرفوقیت دی، پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔