شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے اور کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے۔
سرجانی، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد میں بارش شروع ہوگئی ہے، اس کے علاوہ لیاقت آباد، لسبیلہ اور اطراف میں بھی بارش میں بارش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رات سے اب تک کہاں کتنی بارش ہوئی؟
گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش میں اب تک سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 129.6 ملی میٹر، جبکہ جناح ٹرمینل پر سب سے کم 29.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج دن بھر وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔