استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی پیشکش ٹھکرادی۔اسد عمر نے بڑا انکشاف کردیا۔ پی ٹی آئی کی حکمت عملی پر بھی سوالات اٹھا دیے۔
سابق وزیر خزانہ اسد عمرنے یہ انکشاف ٹاک شو “بول رپورٹس ود بتول راجپوت” میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔
ان کاکہناتھاکہ انہوں نے یہ پیشکش مسترد کردی تھی۔ اسد عمر نے بتایاکہ انہیں یہ پیشکش سیاسی اور غیر سیاسی دونوں حلقوں کی جانب سے کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ علیم خان،عون چوہدری نے ملاقاتوں میں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی لیکن انکار کردیا۔
سابق وزیر خزانہ نے پی ٹی آئی کی موجودہ حکمت عملی پر بھی تنقید کی ۔انہوں نے سوال کیاکہ اگر یہ حکمت عملی درست ہے تو بانی پی ٹی آئی اب تک جیل میں کیوں ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ حکمت عملی ناکام ہے تو اسے تبدیل کیوں نہیں کیا جا رہا؟
علی امین کی حکومت کو گرایا گیا تو بہت غلط فیصلہ ہوگا
اسدعمر نےعلی امین گنڈاپورکی حکومت کوگرایا نہیں جائے گا، اور اگر ایسا کیا گیا تو یہ ایک “بہت غلط فیصلہ” ہوگا۔
انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا تھا۔
اسد عمر کا مذاکرات کے حوالے سے کہناتھاکہ اب یہ ممکن نظر نہیں آتا۔