
وزیر دفاع خواجہ آصف / فائل فوٹو
جنگیں جھوٹ سے نہیں،بہادری اورپیشہ ورانہ مہارت سے جیتی جاتی ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے چیف کے دعوے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل آگیا۔
وزیردفاع نے کہاکہ جھوٹے بیانیے ایٹمی خطے میں خطرناک اسٹریٹیجک غلط فہمی پیدا کر سکتے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ بھارتی ایئر چیف کے تاخیر سے کیے گئے دعوے بے بنیاد اور غیر سنجیدہ ہیں
خواجہ آصف نے کہاکہ بھارتی فوجی قیادت کو سیاسی ناکامیوں کا چہرہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ 3ماہ تک بھارت نے کوئی دعویٰ نہیں کیا، پاکستان نے فوری شواہد پیش کیے۔
انہوں نے کہاکہ آزاد مبصرین نے بھارتی طیاروں اور اثاثوں کے بھاری نقصان کی تصدیق کی۔ ان کا کہناتھاکہ پاکستان نے 6 بھارتی طیارے، ایس-400 نظام اور ڈرونز تباہ کیے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ کئی بھارتی فضائی اڈے فوری طور پر غیر فعال کر دیے گئے۔ ان کا کہناتھاکہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی نقصان غیر متناسب طور پر زیادہ رہا۔
وزیردفاع نے کہاکہ دونوں ملک آزادانہ انوینٹری ویریفیکیشن کے لیے تیار ہوں۔ ان کا کہناتھاکہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا
خواجہ آصف نے کہاکہ خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری بھارتی قیادت پر ہو گی۔