پشاور میں خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
سرکاری حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر صبح 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ کے لیے روانہ ہوا، تاہم تقریباً دوپہر 12 بجے کے قریب ہیلی کاپٹر سے زمینی کنٹرول کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ بعد ازاں 4 بجے ہیلی کاپٹر کو ٹریس کیا گیا۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی امدادی آپریشن شروع
رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر مہمند کے علاقے میں کریش ہوا۔ جس پہاڑی پر حادثہ پیش آیا وہ تقریباً 8 ہزار میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور جائے وقوعہ کے اطراف کوئی آبادی موجود نہیں ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ حکام نے بتایا کہ 5 شہداء کی لاشوں کو بازیاب کر کے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید تحقیقات حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے جاری ہیں۔