نیویارک ٹائمزنے ٹرمپ کادوسرا دورحکومت بھارت کیلئے ہزیمت کاسبب قراردیدیا۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ واشنگٹن اور نئی دہلی کا اعتماد دوبارہ کبھی بحال نہیں ہوگا۔
اخبار کاکہناہے کہ تیزی سے پھیلتی ہوئی معیشت ہونے کے باوجودعالمی سطح پر بھارتی کمزوریاں نمایاں ہوچکی ہیں۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق چین نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں کھل کر پاکستان کا ساتھ دیاہے۔ اخبار کے مطابق یہ اس بات کی غمازی ہے بھارت چین سے اپنے تعلقات بہترکرنے میں بھی ناکام رہا۔
اخبارکا کہناہے کہ بھارت امریکا تجارتی تنازع حل ہوبھی گیا تب بھی دونوں ممالک کے تعلقات پہلے جیسے نہیں ہوسکیں گے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے پہلے ٹیرف کو 50 فیصد کیا پھر بھارتی معیشت کو مردہ قرار دیدیا۔
اخبارکے مطابق مودی خود بھی اعتراف کرچکے ہیں امریکا سے تجارتی تنازع کی بھاری سیاسی قیمت چکاناپڑے گی۔
نیویارک ٹائمز کا کہناہے کہ مئی میں سیزفائرپر پاکستان نے ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا اورانہیں نوبل انعام کےلئے نامزدکیا۔
امریکی اخبار کے مطابق پاکستان کے برعکس بھارت ٹرمپ کے سیز فائر کروانے کی دعوے کو ہی مستردکردیا۔