پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 100 انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن کے آغاز سے تیزی کا رجحان رہا، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 457 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس 157,020 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
آج مارکیٹ میں 52 ارب روپے مالیت کے 99 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، جبکہ دن کے کسی وقت انڈیکس 157,479 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ ہوا۔
آج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 485 کمپنیوں میں شئیرز کا کاروبار ہوا، 225 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 227 میں کمی ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 156,563پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔