پاک فوج کے تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مری کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر ایک خصوصی نشست اہتمام کیا گیا جس میں اےپی ایس،کونوینٹ آف جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونوینٹ کے طلبا اور اساتذہ نے شرکت کی۔
نشست کے اختتام پر طلبا نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان قوم کافخرہیں، پاک افواج نے ہر مشکل گھڑی میں وطن کادفاع کیاہے اور ہمیشہ کرتی رہےگی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کے ساتھ خصوصی نشست، بلوچستان کے حوالے سے گفتگو
طلبا نے کہا کہ نوجواں نسل پر امید ہےکہ پاکستان کامستبقل نہایت روشن ہے، بطور طلبہ ہمیں ملک دشمن پروپیگنڈااورجھوٹی معلومات سےبچناہوگا، پاک فوج ہم سےہے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔
دوسری جانب اساتذہ نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اپنی فکری ذمےداری سےملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔