پاکستانی بائیک خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری، یاماہا موٹر سائیکل اب قسطوں پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ صارفین 12 ماہ تک آسان اقساط میں بائیک خرید سکتے ہیں اور اس پر صفر فیصد مارک اپ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
اس منصوبے کے تحت کسی بھی یاماہا موٹر سائیکل ماڈل کو خرید کر اس کی قیمت 12 ماہ کی اقساط میں تقسیم کی جاسکتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سہولت پر کوئی سود یا اضافی چارجز لاگو نہیں ہوں گے۔
درخواست دینے کا طریقہ
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو لازمی طور پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا کریڈٹ کارڈ ہولڈر ہونا چاہیے۔
درخواست دینے کے لیے متعلقہ بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جاسکتا ہے جب کہ کسٹمر کے اکاؤنٹ کا فعال اور اچھی حیثیت میں ہونا ضروری ہے۔
اپنی پسندیدہ یاماہا موٹر سائیکل منتخب کرنے کے بعد قسطوں کا پلان کارڈ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر ہوجائے گا۔
اضافی معلومات
اس صفر فیصد مارک اپ پلان کے لیے کوئی پروسیسنگ فیس شامل نہیں ہے تاہم بینک کی پالیسیز تاخیر یا قبل از وقت ادائیگی پر لاگو ہوں گی۔
واضح رہے کہ یاماہا لمبے دورانیے کے قسط پلان بھی فراہم کرتا ہے جو 36 ماہ تک ہوسکتے ہیں لیکن ان پر مارک اپ لاگو ہوگا۔