ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔دونوں ممالک کے درمیان 14 ستمبردبئی میں میچ شیڈول ہے۔
یہ میچ رکوانے کے لئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی جاچکی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں 4 لا اسٹوڈنٹس کی جانب سے PIL پٹیشن(عوامی مفاد کی درخواست) دائر کی گئی۔
درخواست میں پہلگام حملے اور آپریشن سندورکے بعدپاکستان سے کھیلنے کوقومی وقاراورعوامی جذبات کے منافی قراردیاگیا۔
درخواست گزاروں کے مطابق کرکٹ کو قومی مفاد،شہریوں کی جانوں اورمسلح افواج کی قربانیوں پرفوقیت نہیں دی جاسکتی۔
ساتھ ہی درخواست گزاروں نے نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ 2025 کے نفاذ کی بھی استدعا کی ہے،
واضح رہے کہ یہ درخواست وکلا سنیہا رانی،ابھیشیک ورما اورمحمد انس چوہدری کے توسط سے دائرکی گئی ہیں۔