لیٹویا کے دارالحکومت ریگا میں اسرائیلی فٹبال کلب بیتار یروشلم کے انتہا پسند شائقین نے میچ کے دوران آتش بازی اور پائر وٹیک ڈسپلے کر کے ہنگامہ کھڑا کر دیا، جس پر مقامی پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔
بیتار یروشلم کے شائقین ماضی میں عرب مخالف نسل پرستانہ رویوں اور نعرے بازی کے لیے بدنام ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق میچ سے قبل اور دوران ان شائقین نے شہر کے مختلف حصوں میں آتش بازی کی، جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستانیوں کو یورپ کے ویزے کیلئے کتنی ویزا فیس دینا ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
پولیس حکام نے بتایا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی فورس تعینات کی گئی اور بعض افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ لیٹوین حکام نے کہا کہ کسی بھی غیر ملکی ٹیم یا اس کے شائقین کو عوامی نظم و ضبط خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بیتار یروشلم کا مداح گروہ ماضی میں فٹبال اسٹیڈیمز میں عرب مخالف نعروں، نسل پرستانہ جھنڈوں اور پرتشدد واقعات کی وجہ سے متعدد بار فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جرمانوں اور پابندیوں کا سامنا کر چکا ہے۔