حماس کا آزاد ریاست کے قیام تک ہتھیارنہ ڈالنے ، اسرائیلی کا حملے جاری رکھنے کا اعلان۔ مقبوضہ فلسطین میں جنگ بندی خواب بن کررہ گئی۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے واضح کیاہے کہ جب تک ایک آزاداورمکمل خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی ہتھیار نہیں ڈالے جائیں گے۔
عرب میڈیاکے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئے۔
حماس کا اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ مسلح مزاحمت کے اپنے حق سے اس وقت تک دستبردار نہیں ہو سکتی۔
بیان میں کہاگیاکہ جب تک آزاد اور مکمل خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی جس کا دارالحکومت القدس ہو۔
غزہ میں قحط کوجھوٹ، سازش اوربدنیتی پر مبنی قرار
دوسری جانب اسرائیل کے آرمی چیف نے ایک بار پھر حملے جاری رکھنے کی دھمکی دے دی ہے ۔
یہ دھمکی انھوں نے غزہ کے اندر ایک کمانڈ سینٹر میں افسروں سے خطاب کے دوران دی۔
جنرل زامیر نے کہا کہ جلدمعلوم ہو جائے گاکہ ہم یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں یا نہیں۔
ان کا کہناتھاکہ اگر نہیں، تو لڑائی بغیر رکے جاری رہے گی۔
انہوں نے غزہ میں قحط پھیلنے کے الزامات کو جھوٹ، سازش اوربدنیتی پر مبنی قرار دیا۔
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق انھوں نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کی حالتِ زار کی اصل ذمہ داری حماس پرہے۔