ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کوہراکرٹائیٹل نام کرلیا۔ پاکستانی ٹیم ایک بار پھر فائنل میں شکست کھاگئی۔
قبل ازیں ہاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مخالف ٹیم کو 196 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان کی جانب سے شرجیل خان 76 ، شعیب ملک 20 اور آصف علی 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
کامران اکمل 2، محمد حفیط 17 زنز بنائے۔
196 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ تاہم ہاشم آملہ 18 رنز بناکر سعید اجمل کاشکاربنے۔
پاکستان کی پلیئنگ 11:
شرجیل خان، کامران اکمل (وکٹ کیپر)، محمد حفیظ (کپتان)، آصف علی، شعیب ملک، عماد وسیم، عمر امین، عامر یامین، سہیل تنویر، رومان رئیس، سعید اجمل
جنوبی افریقہ کی پلیئنگ 11:
ہاشم آملہ، جے جے سموٹس، مورنے وین ویک (وکٹ کیپر)، سارل ایروئی، ژاں پال ڈومنی، وین پارنیل، ہارڈس ولجون، جیکس روڈولف، ایرون فینگیسو، عمران طاہر، ڈوان اولیویئر، اے بی ڈی ویلیئرز (کپتان)
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ایک ٹی 20 فارمیٹ پر مبنی ٹورنامنٹ ہے۔جو ہر سال انگلینڈ میں منعقد ہوتا ہے۔اسے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) کی منظوری حاصل ہے۔
یہ ٹورنامنٹ ریٹائرڈ اور غیر کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔جن کا تعلق کرکٹ کی بڑی ٹیموں جیسے انگلینڈ،بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سے ہوتاہے۔
2024 میں آغاز لینے والا یہ ایونٹ دنیا بھر کے شائقین کی توجہ حاصل کر چکا ہے۔