
قوم کے بہادر سپوت میجر زیاد سلیم شہید/ فائل فوٹو
قوم کے بہادر سپوت شہید میجر زیاد سلیم کون ہیں ؟۔ ان کی زندگی وطن سے دیوانہ وار محبت، شہادت کے عزم و تمنا سے لبریز تھی۔
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے میجرزید سلیم شہید ہوگئے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
دستیاب معلومات کے مطابق میجر زیاد سلیم (130 لانگ کورس) کی عمر 31 سال تھی۔ میجر زیاد شہید کا تعلق ایک شہید خاندان سے تھا۔
ان کا آبائی تعلق خوشاب سے تھا۔ وہ اپنے علاقے کا فخر سمجھے جاتے ہیں۔
ان کے والد بریگیڈیئر سلیم شہید بھی مادرِ وطن پر قربان ہو چکے۔ آج بلوچستان کے علاقے مستونگ میں آپریشن کے دوران ایک شہید والد کا بہادل لال ہی نہیں پوری قوم کا سپوت بھی شہیدیوگیا۔
اللہ تعالیٰ شہید کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے (آمین)۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ 23 جولائی کو شام 4 بج کر 15 منٹ پر ہواتھا۔
میجر زیاد سلیم کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی ۔ تاہم وہ وطن کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔ یہی تمنا انہیں فرائض پر واپس لے گئی۔
شہادت کی تمنا ان کے دل میں ہمیشہ ہی رہتی تھی۔ وطن سے دیوانگی کی حد تک محبت ان کے لفظوں میں ہمیشہ ہی جھلکتی تھی۔
انہوں نے دہشتگردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا اورجام شہادت نوش کیا۔ شہادت کا جام نوش کرکے وہ اللہ کی جنت کا مہمان بن گئے(المحدوللہ)۔