سونا آج پھر مہنگا؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانیے
10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے پر پہنچ گئی
کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 5 لاکھ 3 ہزار 462 ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی 35 ڈالر اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 4811 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 144 روپے بڑھ کر 8 ہزار 404 ہوگئی ہے۔
