پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی
مارکیٹ کی تاریخی بلندیوں کے بعد سرمایہ کار پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رجحان غالب رہا، اور کاروبار کے دوران 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 83 ہزار 187 پوائنٹس تک گرگیا۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ کی تاریخی بلندیوں کے بعد سرمایہ کار پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے فروخت کا دباو بڑھا ہے اورمارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ اس وقت سیلنگ پریشر کا شکار ہے، سرمایہ کاراتار چڑھاؤ کے غیر یقینی صورتحال میں حصص کو فروخت کر رہے ہیں۔
