ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر رجب بٹ کا بڑا بیان سامنے آگیا
دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح ہوگئی ہے، ایمان فاطمہ کے بھائی کا دعویٰ
معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اہلیہ ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کے درمیان معاملات حل نہیں ہوئے اور وہ طلاق کے فیصلے پر قائم ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رجب بٹ نے کہا کہ ان کے اور ایمان فاطمہ کے درمیان جو کچھ ہوچکا ہے، اسے اب درست نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے صلح کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایمان فاطمہ اور ان کے بھائی عون شیخ کو مفاہمت سے متعلق غلط دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور یہ فیصلہ انہوں نے اپنی والدہ کے مشورے، بہن اور بھانجے کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔
رجب بٹ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قانونی کارروائی میں وقت لگتا ہے تاہم وہ اہلیہ کو طلاق دینے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ البتہ اپنے بیٹے کی مالی ذمہ داری پوری کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ان کا فرض ہے۔
واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان اختلافات گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔ دونوں کے ہاں ایک بیٹا بھی ہے جب کہ طلاق کا نوٹس سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔
