سونے اور چاندی کی قیمت میں دوسرے دن بھی اضافہ ریکارڈ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 47 ڈالربڑھ کر 4068 ڈالرہو گئی
کراچی: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمت میں دوسرے دن بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4700 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار236 روپے ہو گئی اسی طرح 4029 روپے اضافے سے دس گرام سونا 3 لاکھ 68 ہزار روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 47 ڈالربڑھ کر 4068 ڈالرہو گئی جبکہ چاندی کی ایک تولہ قیمت 219 روپے اضافے سے 6396 روپے ہو گئی۔
