ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ آج سرکاری دورے پر لندن پہنچ رہے ہیں ۔
’’اسٹا پ ٹرمپ کولیشن‘‘ کے تحت آج بدھ 17 ستمبر کو’’ ٹرمپ ناٹ ویلکم ‘‘ کے عنوان سے مظاہرہ کیا جائے گا۔
مظاہرین دوپہر 2 بجے پورٹ لینڈ پلیس پر جمع ہوں گے اور ریلی کی شکل میں پارلیمنٹ اسکوائر تک مارچ کریں گے.
جہاں شام 5 بجے مرکزی جلسہ منعقد ہوگا۔ منتظمین کے مطابق یہ مظاہرہ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے خلاف قومی سطح پر احتجاج کا حصہ ہے۔
جولائی میں ٹرمپ کے اسکاٹ لینڈ کے دورے کے دوران بھی “اسٹوپ ٹرمپ کولیشن” نے بڑے مظاہرے کیے تھے۔
سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے کارکن اور مختلف تنظیمیں اس احتجاج میں شرکت کریں گی۔
جبکہ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرہ پرامن ہوگا۔