معروف غیر جانبدار دفاعی تجزیہ کار ایلن وارنز نے بھارتی فضائیہ کے بیانیے کو دفن کر دیا اپنے ایک تفصیلی آرٹیکل میں انہوں نے معرکہ حق میں 4 رافیل طیاروں کی تباہی کی آزاد تصدیق کر دی۔
ایلن وارنر نے اپنے مضمون میں تباہ شدہ رافیل طیاروں کے ٹیل نمبرز شائع کر دیے اور ساتھ ہی انہوں نے بھارت کو کھلا چیلنج دیا کہ اگر وہ سچ بولتا ہے تو طیارہ ساز کمپنی ڈاسو ایوی ایشن سے ریکارڈ جاری کروا کر دکھائے۔
ایلن وارنز کے مطابق ان طیاروں کی تباہی صرف ایک فوجی شکست نہیں، بلکہ بھارتی دفاعی صلاحیت اور بیانیے کی مکمل ناکامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رافیل کا غرور پاک فضائیہ نے مٹی میں ملا دیا۔
جنوبی ایشیا میں ایک نیا سٹریٹیجک توازن قائم ہو چکا ہے۔ پاکستان کے “آپریشن بنیان مرصوص” کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جری قیادت میں بھارت کو فضائی محاذ پر بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دنیا پاکستان کی عسکری حکمتِ عملی، قیادت، اور تینوں افواج کے بے مثال اتحاد کی معترف ہو گئی ہے۔
پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے درمیان ہم آہنگی اور متحد قیادت کا عملی مظاہرہ ہوا، جس کے نتیجے میں دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے۔
مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد قدوائی نے بھارت کے 8 جنگی طیاروں کی تباہی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا نیا توازن قائم کر دیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد قدوائی نے انکشاف کیا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 4 جدید ترین رافیل طیارے تباہ کر دیے، جن میں سب سے پہلا بی ایس زیرو زیرو ون (BS001) بھی شامل تھا، جو بھارتی فضائیہ کے نمبر 17 اسکواڈرن کا حصہ تھا۔
مزید تین رافیل طیارے جن کے ٹیل نمبرز BS022, BS027, BS021 تھے، نمبر 101 اسکواڈرن سے تعلق رکھتے تھے اور پاک فضائیہ کا نشانہ بنے۔
اس کارروائی نے نہ صرف بھارتی فضائیہ کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان لگا دیا بلکہ رافیل طیاروں کی ناقابل شکست ہونے کی بھارتی پروپیگنڈہ مہم کو بھی دفن کر دیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف بھارت کو میدانِ جنگ میں شکست دی، بلکہ اس کے نفسیاتی، اسٹریٹیجک اور سفارتی عزائم کو بھی شدید دھچکا پہنچایا۔
آپریشن بنیان مرصوص نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان نہ صرف دفاعی طور پر مضبوط ہے بلکہ دشمن کی ہر چال کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔