پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باوجود سوزوکی آلٹو کے خریداروں کے لیے خوشخبری سامنے آگئی ہے۔
سوزوکی آلٹو اب محدود مدت کے لیے آسان ماہانہ اقساط پر دستیاب ہے جس کا آغاز صرف 38 ہزار 500 روپے ماہانہ سے کیا جا رہا ہے۔
اس نئی آفر کا مقصد صارفین کو بڑھتی قیمتوں کے باوجود گاڑی کا مالک بننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
کمپنی یا مجاز ڈیلرز کی جانب سے یہ پیشکش محدود وقت کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو فوری رابطہ کرنا ہوگا۔
حالیہ قیمتوں میں اضافہ
چند روز قبل سوزوکی نے آلٹو کی تمام ویرینٹس کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے تحت آلٹو وی ایکس آر 1 لاکھ 67 ہزار 861 روپے اضافے کے بعد 29 لاکھ 94 ہزار 861 روپے میں دستیاب ہے۔
اسی طرح آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس 1 لاکھ 77 ہزار 480 روپے اضافے کے بعد 31 لاکھ 66 ہزار 480 روپے اور آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس 1 لاکھ 86 ہزار 446 روپے اضافے کے بعد 33 لاکھ 26 ہزار 446 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
بکنگ اور مزید معلومات
دلچسپی رکھنے والے خریدار ملک بھر میں موجود سوزوکی کے مجاز شورومز سے تفصیلات اور بکنگ کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ آفر محدود مدت کے لیے ہے اس لیے جلد فیصلہ کرنا بہتر ہوگا۔