محکمہ اطلاعات سندھ نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق گڈو، سکھر، کوٹری اور پنجند کے مقامات پر پانی کی صورتحال کا مسلسل مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
محکمہ اطلاعات کے مطابق گڈو بیراج پر پانی میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں پانی کی آمد 5 لاکھ 81 ہزار 136 کیوسک اور اخراج 5 لاکھ 53 ہزار 559 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سکھر بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 71 ہزار 800 کیوسک جبکہ اخراج 5 لاکھ 18 ہزار 120 کیوسک رہا۔
کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 853 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 89 ہزار 98 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 19 ہزار 434 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 10 ہزار 884 کیوسک بتایا گیا ہے۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے ترجمان کے مطابق پانی کی سطح اور اخراج پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال یا آبپاشی کے نظام پر بروقت ردعمل دیا جا سکے۔