گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم کو اہم خط لکھا ہے جس میں 1500ویں جشن ولادت رسول ﷺ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کرنے کی تجویز دی ہے۔
گورنر سندھ نے لکھا کہ یادگاری ڈاک ٹکٹ و سکہ حضور ﷺ کی سیرت کو خراجِ عقیدت ہوگا، یہ اقدام قوم کی اخلاقی و تہذیبی بنیادوں کی تجدید بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزارتِ مذہبی امور کا عشرہ رحمتہ اللعالمین بھرپور مذہبی عقیدت سے منانے کا اعلان
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 1500ویں ولادتِ باسعادت عظیم موقع کو قومی سطح پر منانے کی سفارش، یادگاری ڈاک ٹکٹ و سکہ آئندہ نسلوں کے لیے پیغامِ محبت و امن اور عالمِ اسلام میں مثبت پیغام ہوگا۔
Advertisement