
انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے پروگرام بول رپورٹس ود بتول راجپوت میں / اظہار خیال/ فوٹو
رضا اللہ کے قتل میں را کا نیٹ ورک ملوث ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب را کے ایجنٹ نے پاکستان میں کارروائیوں کیلئے ٹیم بنائی اور رضا اللہ کو ماتلی کے علاقے میں قتل کیا۔
یہ انکشاف انہوں نے پروگرام بول رپورٹس ود بتول راجپوت میں کیا۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق قتل کا ماسٹرمائنڈ اسی دن شہر سے فرار ہوگیا۔
انہوں نے کہاکہ قتل کے دیگر ملزمان پاکستان میں روپوش ہوگئے ان کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے۔ ان کا کہناتھاکہ اب تک 6 افراد کو گرفتار کیاجاچکا ہے۔
راجاعمرخطاب نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس ٹھوث ثبوت ہیں اس تحقیقات کو انٹرنیشنل لیول تک لے کر جائیں گے۔
واضح رہے کہ رضا اللہ کے قتل پر بھارت نے سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ تحقیقات میں را کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ قتل کی بیرون ملک سے بیٹھ کر سازش کی گئی۔