سلطانز کا شاندار چیس، گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے مات دے دی
ملتان کی جانب سے محمد نواز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عرفات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں
پاکستان سپر لیگ 11 میں ملتان سلطانز نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں 167 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سلطانز نے 18ویں اوور میں کامیابی حاصل کر لی۔
ملتان کی جیت میں اسٹیو اسمتھ نے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان شان مسعود 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فتح تک پہنچایا۔ اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان نے 32 رنز کا اچھا اضافہ کیا۔
اس سے قبل گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ سعود شکیل 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بیون جیکبز نے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔
ملتان کی جانب سے محمد نواز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عرفات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
گلیڈی ایٹرز کی بولنگ میں حسن نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ الزاری جوزف اور سعود شکیل نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
