شکیب الحسن کا ایک بار پھر ملک کے لیے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار
شکیب الحسن نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی خواہش ظاہرکی
بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے ایک بار پھر ملک کے لیے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
شکیب الحسن نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میری حالیہ میڈیا گفتگو نے کافی بحث چھیڑ دی ہے اس لیے میں سب کچھ واضح کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت میری پوری توجہ صرف کرکٹ پر ہے میری اپنے کیریئر کے اس آخری مرحلے میں خواہش ہے کہ بنگلہ دیش کے لیے کھیلوں۔ موقع ملا تو بہترین کارکردگی سے ملک کو یادگار پرفارمنسز تحفے میں دینے کو کوشش کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: شکیب الحسن کا غیر قانونی بولنگ ایکشن سے متعلق حیران کن انکشاف
بنگلہ دیشی کرکٹر کا کہنا تھا کہ سیاست کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے اہم ہوتی ہےکرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد میں بھی اپنے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہتا ہوں تاہم یہ ضروری نہیں کہ ایسا صرف سیاست کے ذریعے ہی کیا جائے سیاست کے بغیر بھی ملک کے لیے کام کیا جا سکتا ہے۔
شکیب الحسن نے مزید کہا کہ البتہ سیاست کے ذریعے چیزیں کرنا زیادہ آسان ہو سکتا ہے میری امید ہے کہ میں اپنی کرکٹ کیریئر کا اختتام سرخ و سبز جرسی میں مسکراہٹ کے ساتھ کروں اسی مقصد کے ساتھ میں بنگلہ دیش کے عوام سے دعاؤں اور محبت کی درخواست کرتا ہوں۔
