سونا سستا، مگر کتنا؟ جانیے
عالمی مارکیٹ میں 30 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4657 ڈالرپرآگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کمی سے 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے ہوگئی، اسی طرح دس گرام سونا 2 ہزار 5 سو 72 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 18 ہزار777روپے ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں 30 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4657 ڈالرپرآگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 50 روپے کی کمی سے 7 ہزار 7 سو44 روپے پر مستحکم رہی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت بھی 6 ہزار6 سو 39 روپے پر برقرار رہی۔
