پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کے دوران مارکیٹ نے دو 2 نفسیاتی حد کھو دی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 49 ہزار 481 پوائنٹس کی سطح ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار207 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
