امریکی صدر ٹرمپ کا چاند پر جانے والے خلائی مشن سے ٹیلی فونک رابطہ
آرٹیمس 2 زمین سےسب سے زیادہ دور جانے والا پہلا انسانی خلائی مشن بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چاند پر جانے والے خلائی مشن آرٹیمس 2 پر موجود خلابازوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
امریکی صدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پہلے دور میں خلائی فورس قائم کی تھی چاند کےگردکامیابی سے چکر لگانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں امریکی عوام آپ کی کامیابی سے واپسی کی منتظرہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرٹیمس دوم کا عملہ آج زمین سے دوری کا ریکارڈ توڑ دے گا
صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپ سب کو اوول آفس آنے کی دعوت دیتاہوں آپ سے اوول آفس میں آٹوگراف بھی لوں گا۔
خیال رہے کہ مریکی خلائی مشن آرٹیمس 2 نے چاند کےگرد چکر لگا کر واپسی کا سفر شروع کردیا ہے تاہم چاند کے عقبی حصے میں جانےکے باعث 40 منٹس تک زمین سے رابطہ منقطع رہا، آرٹیمس 2 زمین سےسب سے زیادہ دور جانے والا پہلا انسانی خلائی مشن بن گیا۔
