آبنائے ہرمز اب کبھی سابقہ صورتحال میں واپس نہیں آئے گی، ایرانی بحریہ کا بڑا اعلان
خطے میں ایک نئے انتظام کی تیاری جاری ہے، ایرانی بحریہ کے کمانڈر
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال اب کبھی سابقہ حالت میں واپس نہیں آئے گی اور خطے میں ایک نئے انتظام کی تیاری جاری ہے، امریکا اور اسرائیل کے لیے آبنائے ہرمز اب پہلے جیسی نہیں رہے گی۔
ایرانی میڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے “پاگل پن” میں اضافہ کیا تو انہیں ایک اور بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کو یہ بھی سمجھ لینا چاہیے کہ کسی بھی جنگ کے اثرات امریکی سرزمین تک پھیل سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں موجود تمام امریکی مفادات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب اردن کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے اپنی فضائی حدود میں ایران کی جانب سے داغے گئے دو میزائل اور دو ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔
