پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم انتقال کر گئے۔
نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق عاطف اسلم کے والد محمد اسلم لاہور میں وفات پا گئے ہیں۔
محمد اسلم کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں، ساتھی فنکاروں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
عاطف اسلم کے ہزاروں مداح اور فالوورز ان کے ساتھ اظہار تعزیت کر رہے ہیں اور ان کے والد کے لیے دعائے مغفرت کر رہے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات تاحال منظرعام پر نہیں آئیں۔