کراچی: شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بول نیوز کے مطابق شارع فیصل، ڈرگ روڈ، ملیر جناح روڈ، راشد منہاس روڈ اور ملینیم مال کے اطراف ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ اسی طرح حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ، ایم اے جناح روڈ، تین ہٹی اور لیاقت آباد پر بھی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور گڑھوں کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث سفر گھنٹوں طویل ہو رہا ہے۔
کورنگی کے علاقے جام صادق پل پر بھی بدترین ٹریفک جام کی اطلاع ملی ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہیں تاہم سڑکوں کی خستہ حالی اور پانی جمع ہونے کے سبب ٹریفک کی روانی تاحال بحال نہ ہو سکی۔