نظر قریب کی کمزور ہو یا دورکی، بہتربینائی کے لیے عینک لگانے کے سوا کوئی چارہ نہیں، تاہم اب ایک ایسی دوا تیار کی گئی جو قریب کی نظر کودرست کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
امریکہ میں (فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن) ایف ڈی اے نے ایک ایسی انقلابی آنکھوں کی دوا کی منظوری دی ہے جو بغیر چشمہ کے قریب کی نظر کو درست کرتی ہے۔
یہ دوا ایسی کلیڈین (Aceclidine) پر مبنی ہے، جو کہ عام خریداری کے لیے آئندہ تین ماہ میں دستیاب ہوگی۔
آنکھوں کی اس حیرت انگیز دوا کا نام ویز ہے جسے لینز نامی دوا ساز کمپنی نے تیارکیا ہے، یہ دوا بالغوں میں قریب کی نظرکی کمزوری کے علاج کے لیے مؤثر ہے۔
اس دوا کے دن میں محض ایک بار کے استعمال سے قریب کی نظر دس گھنٹے تک بہتر ہوجاتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بینائی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کا استعمال بڑھادیں
اس دوا کی تیاری اور پھر اس کی منظوری ایک انقلابی قدم ہے جس سے دنیا کی ایک بڑی آبادی جو قریب کی بینائی میں کمزوری جیسے عارضہ کا سامنا کرتی ہے مستفید ہوسکے گی۔
یہ دوا آنکھ کی پتلی کو معمولی طور پر سکیڑ دیتی ہے، جس سے ایک ’’پن ہول ایفیکٹ‘‘ پیدا ہوتا ہے بالکل جیسے کیمرے کے لینس کو کسی شے پر فوکس کیا جاتا ہے۔ اس طرح قریبی اشیاء زیادہ واضح دکھائی دیتی ہیں۔
پرانی آنکھوں کی دواؤں کے برعکس، یہ دوا آنکھ کے فوکسنگ مسلز کو زیادہ متاثر نہیں کرتی، اس لیے یہ دور کی نظر یا “زوم ان” اثر (Myopic Shift) پیدا نہیں کرتی۔
یہ دوا بغیر کسی مضر اثرات کے، بغیر چشمے کے دس گھنٹے تک قریب کی نظر کو بہتر بناتی ہے۔