ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ان دنوں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 399 ڈالر پر پہنچ گیا۔