بلوچستان کی ترقی ملکی استحکام کی ضامن ہے،آصف زرداری سے سرفرازبگٹی کی ملاقات۔ صدر مملکت نے وزیراعلیٰ بلوچستان کوہرمکمن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اہم ملاقات کراچی میں ہوئی۔ جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں تبادلہ خیال کیاگیا۔
سرفرازبگٹی نے صدرمملکت کوصوبے میں قیام امن اوربلوچستان حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، رفتار اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی خدمت کو اپنی پالیسی کا مرکز بنا چکی ہے۔
صدرزرداری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت اورصوبائی حکومت کے اقدامات کوسراہا۔ان کاکہناتھاکہ بلوچستان کی ترقی، قومی ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں امن، خوشحالی اورترقی کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔