قطر پر حملہ کے بعد شہباز شریف نے اہم بیان جاری کردیا۔ وزیراعظم نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ امن تباہ کرنی گھنائونی سازش قراردیدیا۔
شہبازشریف نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیلی افواج نے رہائشی علاقے پرحملہ کرکے معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔
ان کاکہناتھاکہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردی اوریکجہتی امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی،قطری شاہی خاندان اورقطرکے عوام کے ساتھ ہے
وزیراعظم نے اسرائیل کی طرف سے جارحیت کو سراسر بلاجواز قراردیا۔ان کاکہناتھاکہ یہ حملہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ یہ ایک انتہائی خطرناک اشتعال انگیزی ہے جس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ریاست قطر اور فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور طریقے سے کھڑا ہے۔