کوئٹہ میں 2 کمسن بہنوں کالرزہ خیزقتل،بوری بند لاشیں ملیں۔ دل دہلا دینے والے واقعے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔
بوری بند لاشیں سریاب کے علاقے قمبرانی روڈکے قریب کلی بنگلزئی سے ملیں۔ پولیس کے مطابق بچیوں کی شناخت 3 سالہ بی بی میرب اور 7 سالہ بی بی یسرا کے نام سے کی گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں بچیوں کوگلہ گھونٹ کرقتل کیا گیا۔لاشوں کواسپتال منتقل کیا گیا۔
پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن ڈاکٹرعائشہ فیض نے تصدیق کی کہ دونوں بچیوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔
واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاہے۔
مقتولہ بچیوں کے والدین اورقریبی رشتہ داروں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بچیوں کے والدین کے درمیان ڈیڑھ سال قبل علیحدگی ہو چکی تھی۔
بچیوں کے قتل کی تحقیقات میں اس پہلو کو بھی ممکنہ وجہ کے طور پرشاملِ کیاگیا ہے۔
ایک سینیئر پولیس افسرکے مطابق جائے وقوعہ سے اہم شواہداکٹھے کیے گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کوئٹہ پولیس کو توقع ہے کہ قاتل جلدقانون کی گرفت میں ہونگے،متاثرہ والدین کو انصاف فراہم کیاجائےگا۔
