پاکستان نے اقوام متحدہ کے معاہدہ برائے تحفظ سمندری حیاتیاتی تنوع پر دستخط کر دیے

پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کے معاہدہ برائے تحفظ سمندری حیاتیاتی تنوع پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے یو این ہیڈ کوارٹرز میں بی بی این جے ایگریمنٹ پر دستخط کیے۔

پاکستان نے بی بی این جے معاہدے کی تشکیل میں بطور چیئرمین جی 77 اور ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ آواز کے طور پر انسانیت کے مشترکہ ورثے کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی معاہدہ برائے تحفظِ سمندر جنوری 2026 سے نافذ ہوسکتا ہے، صدر میکرون

 بی بی این جے معاہدے پر دستخط پاکستان کی جانب سے کثیر الجہتی فورمز پر تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار ہے۔

 معاہدے پر دستخط پاکستان کی جانب سے سمندری حیات کے تحفظ کو قومی حدود سے باہر بھی یقینی بنانے کے عزم کا مظہر ہے۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی