نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں بڑی پیشرفت

سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی میں 53 کروڑ روپے سے زائد کے بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

جسٹس محمود اے خان کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران جونیئر وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کے وکیل کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت کو ایک ساتھ سنیں گے۔

واضح رہے کہ ملزم عاطف خان اس وقت جیل میں قید ہے جبکہ دیگر ملزمان امتیاز اور فیصل نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے اور عدالت سے باہر ہیں۔

اس کے علاوہ امتیاز اور فیصل احاطہ عدالت سے فرار ہو چکے تھے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت لے چکے ہیں۔

Related posts

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک