پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

اجلاس میں پی ایس ایل 11 کی کامیابیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ ایڈیشن کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال۔

کراچی: پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، اس سلسلے میں پی ایس ایل انتظامیہ کی ٹائٹل اسپانسر کے ساتھ اہم ملاقات کراچی میں ہوئی۔

اجلاس میں پی ایس ایل 11 کی کامیابیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ ایڈیشن کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پی ایس ایل 11 سے حاصل ہونے والے تجربات اور کامیاب پہلوؤں پر گفتگو کی گئی جب کہ پی ایس ایل 12 کو مزید بہتر اور کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

کراچی میں ہونے والی ملاقات کو پی ایس ایل 12 کی منصوبہ بندی کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا۔

پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق پی ایس ایل 12 کا سفر شروع ہوچکا ہے اور آئندہ ایڈیشن کے لیے منصوبہ بندی کا عمل جاری ہے۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا