پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

جولائی کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جون کے 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں نمایاں کم ہوگیا۔

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ جولائی 2026 میں 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ جولائی کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جون کے 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں نمایاں کم ہوگیا۔

جولائی 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سالانہ بنیاد پر بھی کم ہوگیا جب کہ برآمدات میں اضافے کے باعث خسارے میں نمایاں کمی ہوئی۔

جولائی میں ملکی برآمدات ماہانہ بنیاد پر 17 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 9 فیصد بڑھ گئیں۔ اشیا کی برآمدات 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو 19 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

جولائی میں ملکی درآمدات 6 ارب 20 کروڑ ڈالر پر تقریباً مستحکم رہیں جب کہ برآمدات میں اضافے نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ جون کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 64 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے نظرثانی کے بعد 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

Related posts

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا