پاکستان کی معاشی بحالی سے بہتر معیشت اور ترقی کا نیا سفر
ملکی تاریخ میں پہلی بار مالی نقصان کم ہو کر صرف 0.7 فیصد رہ گیا ہے
پاکستان میں معاشی بہتری اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد نے ترقی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ دی ہے۔
اس سال ملک کی معاشی ترقی کی شرح 3.7 فیصد رہی اور معیشت کا حجم بڑھ کر 452 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ صنعتی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے اور بڑے کارخانوں کی پیداوار 6.5 فیصد زیادہ ہوئی ہے۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار مالی نقصان کم ہو کر صرف 0.7 فیصد رہ گیا ہے جبکہ حکومت کی آمدنی اخراجات سے زیادہ ہو گئی ہے۔
حکومت نے بہتر مالی انتظام کی وجہ سے تقریباً 4 ٹریلین کا قرض وقت سے پہلے واپس کردیا، پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر بھی بہتر ہو کر 17 بلین ڈالر سے زیادہ ہوگئے ہیں۔
پاکستان نے چار سال بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں اعتماد بحال کرتے ہوئے 500 ملین ڈالر کا یورو بانڈ کامیابی سے جاری کیے، سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تحت 2 لاکھ 97 ہزار سے زائد کمپنیوں کی ریکارڈ رجسٹریشن مکمل کی گئی۔
پاکستان کی معیشت بہتری، استحکام اور ترقی کی طرف جارہی ہے اور دنیا کا اعتماد بھی بحال ہو رہا ہے۔
